21 اگست 2019
تازہ ترین
واٹس ایپ پر میسج پڑھنے کے چور طریقے

واٹس ایپ پر میسج پڑھنے کے چور طریقے

واٹس ایپ آئی فون اور اینڈرائیڈ فون میں انتہائی مقبول میسیجنگ ایپ ہے لیکن سب اس کے  بلوٹک سسٹم سے خوش نہیں ۔ اس ایپ میں ایک چیک مارک سسٹم ہے جس کے تحت جب ایک سرمئی ٹک آتا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے میسج چل اگیا ہے۔ دوسرے سرمئی ٹک کا مطلب ہوتا ہے کہ مطلوبہ شخص کو میسج موصول ہوچکا ہے جبکہ جب وہ سرمئی ٹک نیلے ہوجائیں تو سمجھ جائیں کہ اس شخص نے میسج پڑھ لیا ہے۔ جہاں پر یہ بلو ٹکس ایک سہولت ہیں وہیں یہ کچھ افراد کیلئے اذیت بھی ہیں کیوں کہ جتنی جلدی یہ ٹک بلو ہوتے ہیں، جواب موصول ہونے کی امیدیں اتنی ہی زیادہ ہوجاتی ہیں۔ اگر آپ جان  بوجھ کر غیر دستیابی ظاہر کر رہے ہیں تو آپ میسج پڑھنا موخر کر سکتے ہیں تاکہ جواب نہ دینے سے گریز کر سکیں۔ ایسے طریقے نھی موجود ہیں جن کو استعمال کر کے آئی فون صارفین میسج بھی پڑھ لیں گے اور میسج بھیجنے والے کو معلوم بھی نہیں ہوگا۔ کنورزیشن کھولنے کے بجائے، کنورزیشن کو دبا کر رکھیں تاکہ 3ڈی ٹچ پیک ونڈو آن ہوجائے۔ یہ ونڈو آپ کو گزشتہ بھیجے جانے والے اور آنے والے میسجز دکھا دیگی جس میں آنے والا تازہ میسج بھی شامل ہوگا۔ یہاں آپ اس میسج کو کلک کر کے بڑی سکرین میں دیکھ سکتے ہیں یا پھر ویسا ہی رہنے دے سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے آپ کو میسج بھیجنے والے کو علم نہیں ہوسکے گا کہ آپ نے میسج پڑھ لیا ہے۔ دوسرا طریقہ یہ کہ ہوم سکرین کو نیچے کر کے آئی فون کے نوٹیفیکیشن سینٹر پر میسج پڑھ لیا جائے۔ ایسے بھی میسج بھیجنے والے کو آپ کے میسج پڑھنے کا علم نہیں ہوگا۔ تیسرا طریقہ ہے کہ آپ میسج پڑھنے سے قبل اپنے فون کو ایئر پلین موڈ پر لگا لیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟