واٹس ایپ محققین کو انعام کیوں دے گی

واٹس ایپ محققین کو انعام کیوں دے گی

جعلی خبروں کے پھیلنے کے مسئلے کے حل کیلئے واٹس  ایپ نے محققین کی مدد کی طرف دیکھ رہا ہے۔ کمپنی ایپ میں جعلی خبروں کے پھیلنے کے متعلق مسائل کوڈھونڈ نکالنے کیلئے دلچسپی لینے والے  محققین کو ایوارڈ دے گی۔ واٹس ایپ نے کہا ہے کہ واٹس ایپ ریسرچ ایوارڈ انفرادی  ریسرچ پروپوزل کیلئے مالی معاونت کرے گی جو واٹس ایپ اور فیس بک کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے بنائے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق 50ہزار ڈالرز کی رقم ان محققین کو دی جائے گی جن کے پروپوزل قبول کیے جائیں گے۔ گزشتہ برس سے واٹس ایپ پر 10سے زائد جعل سازی کے واقعات پیش آچکے ہیں۔جیسے کہ ایڈیڈاس کمپنی  مفت جوتے دے رہی ہے یا برٹش ایئر ویز مفت ٹکٹس دےرہی ہے۔ لہٰذا جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا  اس قسم کی پیشکش  کی تصدیق کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ یا آفیشل سوشل میڈیا پیج سے کرلی جائے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟