25 جون 2019
تازہ ترین
واٹس ایپ صارفین کی پریشانی کا حل پیش

واٹس ایپ صارفین کی پریشانی کا حل پیش

پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی ایک دیرینہ مشکل کو آسان کردیا۔ عمومی طور پر کوئی بھی واٹس ایپ یوزر گروپ بنا کر بغیر اجازت کسی بھی صارف کو ایڈ کرتا تھا جس پر صارفین سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے تھے اور بلا اجازت کسی انجان گروپ میں زبردستی ایڈ ہونے کے معاملے پر میسجنگ ایپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔ اب واٹس ایپ نے اس پریشانی کا حل پیش کر دیا ہے، ایڈمن کنٹرول کو بہتر بنانے کے ساتھ واٹس ایپ  نے صارف کو گروپس میں ایڈ ہونے یا نہ ہونے کا اختیار دے دیا ہے، اس نئی اپ ڈیٹ کی وجہ سے  کسی کو گروپ میں ایڈ کرنے کیلئے صارف کی اجازت درکار ہوگی۔ اگر آپ بھی اس فیچر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ سیٹنگز میں جانے کے بعد  اکائونٹ پر کلک کریں، نئی ونڈو کھلنے پر  پرائیویسی پر کلک کریں ، نئے صفحے پر آپ کو تین آپشنز دیئے جائیں گے۔ جب آپ No Body کا انتخاب کریں گے تو کوئی بھی آپ کوازخود گروپ میں ایڈ کرنے کا مجاز نہیں ہوگا، دوسرا آپشن My Contact ہے جس کے ذریعے  ایڈریس بک میں موجود یوزرز کو آپ  گروپ میں ایڈ کر سکتے ہیں جبکہ Everyone آپشن پر صارف کی جانب سے کسی قسم کی اجازت درکار نہیں ہوگی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟