22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
وائٹ ہاؤس کی غیر رسمی بریفنگ سے بی بی سی، سی این این، نیو یارک ٹائمز خارج

وائٹ ہاؤس کی غیر رسمی بریفنگ سے بی بی سی، سی این این، نیو یارک ٹائمز خارج

وائٹ ہاؤس سے کئی اہم براڈکاسٹرز اور اخبارات کو غیر رسمی بریفنگ سے خارج کر دیا گیا ہے جن میں بی بی سی، سی این این، نیو یارک ٹائمز اور دیگر اخبارات شامل ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان براذ کاسٹرز اور اخبارات کو وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری شان سپائسر کی غیر رسمی بریفنگ سے خارج کیے جانے کا کوئی جواز نہیں دیا گیا۔یہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریر کے دوران میڈیا پر تنقید کی اور کہا کہ جعلی خبریں لوگوں کی دشمن ہیں۔ صدر ٹرمپ کی تقریر کے بعد چند میڈیا تنظیموں کو شان سپائسر کے دفتر میں غیر رسمی بریفنگ کے لیے بلایا گیا تھا جس کو گیگل کہا جاتا ہے۔اس بریفنگ میں اے بی سی، فوکس نیوز، بریٹبرٹ نیوز، روئٹرز اور واشنگٹن پوسٹ کو مدعو کیا گیا تھا۔شان سپائسر سے جب پوچھا گیا کہ چند کو کیوں مدعو کیا گیا جبکہ چند کو نہیں تو انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ رپورٹرز کے پول کو وسیع کرنے کے لیے لیا گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ وائٹ ہاؤس جعلی خبروں کے بیانیے کے خلاف جارحانہ طور پر اقدامات اٹھا رہا ہے۔واضح رہے کہ ایسوسی ایٹڈ پریس، یو ایس اے ٹو ڈے اور ٹائم میگزین نے اس بریفنگ کا بائیکاٹ کیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟