13 نومبر 2018
تازہ ترین
وائٹ نائٹ فیسٹیول میں فٹبال مداحوں کی شرکت

 روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں سالانہ وائٹ نائٹس فیسٹول، دنیا بھر سے آئے فٹبال فینز نے بھرپور شرکت کی، آتش بازی کے زبردست مظاہرے نے آسمان کو روشن کر دیا۔ دریا میں تیرتی سرخ بادبان والی کشتی نے ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ کر دیا۔ روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں سالانہ وائٹ نائٹس فیسٹیول منعقد کیا گیا، اس فیسٹول کا اہتمام سکولوں میں سیشن مکمل ہونے پر کیا جاتا ہے۔ شہر میں بہنے والے دریا کے کنارے آتش بازی کا زبردست مظاہرہ کیا گیا، سینٹ پیٹرز برگ میں فٹبال ورلڈ کپ میں برازیل اور کوسٹا ریکا کا میچ دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین نے بھرپور لطف اٹھایا اور اس موقع پر دریا میں چلنے والی سرخ بادبان والی کشتی نے سحر طاری کر دیا۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟