26 ستمبر 2018
تازہ ترین
ن  لیگ کی پرویز الٰہی کو ووٹ دینے والے 15 ارکان کی تلاش،کارروائی کا فیصلہ

مسلم لیگ  ن  نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دینے والے ن  لیگ کے 15 ارکان کی تلاش کرکے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔  نجی ٹی وی کے مطابق حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ  ن کا اجلاس  ہوا جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں ن لیگ کو 15 ووٹ کم ملنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن اور احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ان 15 ارکان کو تلاش کرکے ان کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا جنہوں نے اپنی پارٹی چھوڑ کر ق لیگ کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دئیے۔ 

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟