25 ستمبر 2018
(ن )لیگ کا صدارتی انتخاب میں اعتزاز احسن کی حمایت سے انکار

مسلم لیگ (ن) نے صدارتی انتخاب میں اعتزاز احسن کی حمایت سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہی (ن) لیگ کے امیدوار ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے جمعیت علما اسلام کے سربراہ اور صدارتی انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں آصف زرداری نے فضل الرحمان سے صدارتی انتخاب سے دست بردار ہونے کی درخواست کی۔

ملاقات کے بعد فضل الرحمان نے یہ پیغام (ن) لیگ کو پہنچایا جس پر (ن) لیگ کی قیادت نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو جواب دیتے ہوئے اعتزاز احسن کی حمایت سے انکار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق (ن) لیگ نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کی کسی صورت حمایت نہیں کی جائے گی مولانا فضل الرحمن ہی مسلم لیگ اور اپوزیشن کے امیدوار ہیں۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ ہم اعتزاز احسن کی نامزدگی کسی صورت واپس نہیں لیں گے


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟