20 نومبر 2018
تازہ ترین
ن لیگی رہنما راجا ظفرالحق قائد حزب اختلاف مقرر

مسلم لیگ  ن کے راجا ظفرالحق قائد حزب اختلاف مقرر ہوگئے۔ سینیٹ میں قائد ایوان و حزب اختلاف کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے بعد تحریک انصاف کا کوئی سینیٹر پہلی مرتبہ قائد ایوان ہوگا۔ تحریک انصاف کے نامزد شبلی فراز قائد ایوان اور اس سے قبل قائد ایوان رہنے والے مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر راجا ظفرالحق قائد حزب اختلاف بن گئے۔ سینیٹر شبلی فراز کا تعلق تحریک انصاف سے ہے اور وہ معروف شاعر احمد فراز مرحوم کے صاحبزادے ہیں، شبلی فراز مارچ 2015 میں جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟