09 اپریل 2020
تازہ ترین
 نیکول کڈ مین نے بیسٹ انٹرنیشنل ایکٹریس ایوارڈ جیت لیا

 نیکول کڈ مین نے بیسٹ انٹرنیشنل ایکٹریس ایوارڈ جیت لیا

ہالی وڈ اداکارہ نیکول کڈ مین نے سالانہ گولڈن کیمرہ ایوارڈ کا  بیسٹ انٹرنیشنل ایکٹریس ایوارڈ جیت لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق جرمنی کے شہر ہمبرگ میں منعقدہ گولڈن کیمرہ ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب میں 49 سالہ اداکارہ نیکول کڈ مین کو  بیسٹ انٹرنیشنل ایکٹریس ایوارڈ  دیا گیا جو سفید گائون میں اپنی پروسلین نما بے داغ جلد اور سرخ لپس ٹک کے ساتھ انتہائی جاذب نظر آ رہی تھیں۔ تقریب میں لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ ہالی وڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ جین فونڈا کے نام کیا گیا جو تقریب میں سرخ و سیاہ گائون میں ملبوس اپنے پورے طمطراق کے ساتھ موجود تھیں۔ بیسٹ انٹرنیشنل ایکٹر ایوارڈ 40 سالہ اداکار کولن فرتھ کو دیا گیا جبکہ بہترین عالمی میوزیشن کا کیمرہ ایوارڈ ایڈ شیرن کو دیا گیا۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟