24 ستمبر 2018
تازہ ترین
 نیپرا نے عوام پر بجلی گرا دی

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 22 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ حکومت نے پیٹرول بم کے بعد اب عوام پر بجلی بھی گرا دی ہے اور  بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافہ کر کے بجلی صارفین پر 15 ارب 65 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ  ڈال دیا گیا۔نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے نرخوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ اضافہ مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے تاہم اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟