21 جولائی 2019
تازہ ترین
نیپال، چھوٹے طیارے کا ہیلی کاپٹرسے ٹکرائو، 3 افراد ہلاک

نیپال، چھوٹے طیارے کا ہیلی کاپٹرسے ٹکرائو، 3 افراد ہلاک

 نیپال کے ایئرپورٹ پر چھوٹا طیارہ اڑان بھرنے کے دوران رن وے کے قریب کھڑے دو ہیلی کاپٹروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ طیارے کا حادثہ نیپال کے مائونٹ ایورسٹ پہاڑی سلسلے میں واقع لکلا ایئرپورٹ پر پیش آیا جسے طیاروں کے اڑان بھرنے اور لینڈنگ کے اعتبار سے دنیا کا خطرناک ترین ایئرپورٹ کہا جاتا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق سمٹ ایئر کا طیارہ ایل ای ٹی 410 اڑان بھرنے کے دوران رن وے سے پھسل کر قریب کھڑے 2 ہیلی کاپٹروں سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں معاون پائلٹ اور 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ تین زخمیوں کو کھٹمنڈو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟