16 نومبر 2018
تازہ ترین
نیٹو کے فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 افغان شہری ہلاک

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے زیراثر افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں آپریشن کے دوران 2 امریکی فوجی اور 3 افغان اسپیشل فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد نیٹو نے بلاتقریق بمباری کی جس کے نتیجے میں شہری آبادی میں گولے گرنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ نیٹو کی بمباری میں عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد متاثرہ افراد کے لواحقین کی بڑی تعداد لاشیں لے کر گورنر ہاؤس کے باہر پہنچ گئے اور شدید احتجاج کیا۔صوبائی  ترجمان محمود دانش کا کہنا ہے کہ افغان فورسز اور اتحادی افواج کا قندوز سے طالبان کا قبضہ چھڑانے کے لئے مشترکہ آپریشن جاری ہے جس کے دوران شہری علاقے میں بمباری کے باعث 30 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے جب کہ نیٹو نے ٹوئٹر پر اپنے مختصر بیان میں کہا ہے کہ نیٹو کی بمباری کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کی جائے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟