22 ستمبر 2018
تازہ ترین
نیوزی لینڈ  کا ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے ٹیم پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی۔ چیئرمین نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کرس مولر کے مطابق سیکیورٹی رپورٹ کی بنیاد پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج رہے اور اسی رپورٹ نے انہیں پاکستان میں سیریز کھیلنے سے روکا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ رواں سال اکتوبر میں نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوینٹی سیریز پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش کی تھی، تاہم نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد پاکستان متحدہ عرب امارات میں کیویز ٹیم کی میزبانی کرےگا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیوچر ٹور پروگرام کے تحت رواں سال اکتوبر سے دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز، 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل سیریز شیڈول ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟