17 ستمبر 2019
تازہ ترین
نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 6 رنز سے ہرا دیا

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 6 رنز سے ہرا دیا

 روس ٹیلر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 6 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ روس ٹیلر نے ناقابل شکست 102 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، اور اس شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیل کر مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بناکر پروٹیز کو میچ میں کامیابی کے لئے 290 رنز کا ہدف دیا۔۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بناسکی۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟