25 مئی 2019
تازہ ترین
نیوزی لینڈ مساجد حملوں میں2 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق

نیوزی لینڈ مساجد حملوں میں2 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں میں دو پاکستانی شہریوں کے شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ کرائسٹ چرچ  میں دو پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے دونوں باپ بیٹے ہیں جن کا تعلق ایبٹ آ باد سے ہے۔ والد کا نام نعیم راشد اور بیٹے کا نام طلحہ ہے، نعیم وہاں ٹیچر تھے جب کہ بیٹا طالب علم۔ اسی طرح زخمیوں میں ایک زخمی محمد امین کا تعلق حافظ آباد جب کہ دوسرے زخمی سید اریب احمد کا تعلق  کراچی سے ہے۔ قبل ازیں دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ واقعے میں چار پاکستانی شہری زخمی ہیں اور پانچ لاپتا ہیں جس کے بعد اب دو افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟