25 مئی 2019
تازہ ترین
نیوزی لینڈ مساجدحملوں میں 4 پاکستانی زخمی 5 لاپتہ ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

نیوزی لینڈ مساجدحملوں میں 4 پاکستانی زخمی 5 لاپتہ ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حملوں میں 4 پاکستانی شہری زخمی ہوئے جب کہ ان واقعات کے بعد سے 5 پاکستانی شہری لاپتہ بھی ہیں۔ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ مقامی حکام کی مدد سے لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں ہونے والے حملوں میں اب تک 49 افراد کے جاں بحق اور 20 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کی شناخت 28 سالہ آسٹریلوی شہری سے ہوئی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے نیوزی لینڈ میں ہونے والی مسجد میں فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔  ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مسجد میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کی ہے


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟