انسٹا گرام پر نیلی آنکھوں والی ایک بلی کوبی سپر سٹار بن گئی اور اس کے انسٹا گرام پر 12 لاکھ فالورز ہوچکے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ربیکا شیف کنڈ نے تین سال قبل اپنی پالتو بلی کوبی کے نام سے انسٹاگرام اکائونٹ بنایا تھا جس میں وہ نیلی آنکھوں اور سفید بالوں والی اپنی خوبصورت بلی کی دلچسپ اور مسکراتی شرارتوں پر مبنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیا کرتی تھیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے انسٹا گرام میں کوبی کے فالورز کی تعداد 1 لاکھ 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی اور اس وقت 1.2 ملین فالورز ہوچکے ہیں۔ صارفین اپنے تبصروں میں کوبی کو سوشل میڈیا پر سب سے مقبول اور خوبصورت بلی قرار دیتے ہیں، تاہم کوبی کی سب سے خاص بات اس کی خوبصورت نیلی اور مسحور کن آنکھیں ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر سب کو اپنا گرویدہ بنا دیا ۔ ایک صارف نے کہا کہ کوبی کی شرارتیں صارفین کو محظوظ کرتی ہیں اس لئے لوگوں کو انسٹا گرام پر کوبی کی تصاویر کا انتظار رہتا ہے۔