18 اگست 2019
تازہ ترین
 نیشنل بینک آف پاکستان ،کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

 نیشنل بینک آف پاکستان ،کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

نیشنل بینک آف پاکستان کسٹم ہائوس برانچ میں متوازی بینکاری اور کسٹم ڈیوٹیز کی مد میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔قومی بینک کی ریجنل آپریشن ٹیم نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر برانچ میں موجود ایک خصوصی الماری سے 34لاکھ روپے نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے مختلف چیکس برآمد کر لئے مذکورہ رقم کا بینک میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا جبکہ قومی بینک کے مرکزی یونٹ برائے دھوکہ دہی و جعلسازی نے کسٹم ڈیوٹیز کی مد میں ابتک3کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا پتہ چلا لیا ہے ،ریجنل آپریشن ٹیم نے متوازی بینکاری پر برانچ کے آپریشن منیجر، برانچ منیجرسمیت 4افسران کو معطل کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟