24 ستمبر 2018
تازہ ترین
 نیتو سنگھ کی بھر پور زندگی کا راز

اور وہی فلموں میں اور فلموں سے باہر ان کے بہترین پارٹنر ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رشی کپور کی خود نوشت سوانح ٴٴکھلم کھلاٴٴ پر اپنے رد عمل میں نیتو سنگھ نے لکھا ہے کہ رشی کپور کے ساتھ انہوں نے اطمینان بخش زندگی گزاری ہے، بطور ادا کار بھی اور بطور بیوی تھی۔انہوں نے کہا کہ فلموں میں ان کے ساتھ ڈمپل کپاڈیہ کی جوڑی کامیاب ضرور رہی ہے مگر پھر بھی وہ یہ کہہ سکتی ہیں کہ سکرین پر اور باہر وہ ہی ان کی بہترین شریک رہی ہیں۔انہوں نے  یہ اعتراف کیا کہ ان کے شوہر کی کچھ عادتیں ان کے ساتھ رہنے کو دشوار بناتی ہیں وہ منہ پھٹ ہیں ،دوستوں میں وقت گزارتے ہیں،کئی بار ان کی باتیں چبھتی ہیں وہ دوسرے پر غالب رہنا چاہتے ہیں مگر ان خامیوں کے باوجود ان کی اچھی عادتیں  زیادہ ہیں اس لئے  وہ اچھے انسان ہیں۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟