15 نومبر 2018
نیب کی پرویز خٹک،سراج درانی اور وسیم اختر کیخلاف تحقیقات کی منظوری

 قومی احتساب بیورو  نیب نے وزیر دفاع پرویز خٹک، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور میئر کراچی وسیم اختر سمیت کئی اہم افراد کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔ چیئرمین نیب جسٹس  ر جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ  کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 14 مختلف انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔نیب اعلامیے کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا و موجودہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ہے تاہم نیب اعلامیہ میں پرویز خٹک کے خلاف انکوائری کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ معروف صنعت کار اقبال زیڈ احمد کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔نیب نے کراچی کے مئیر وسیم اختر اور سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف بھی انکوائریوں کی منظوری دی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟