20 جولائی 2019
تازہ ترین
نیب نے وزیراطلاعات کے بیان کا نوٹس لے لیا

نیب نے وزیراطلاعات کے بیان کا نوٹس لے لیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراطلاعات فواد چودھری کے علیم خان کے مقدمے سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا۔ نیب کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات کے نیب سے متعلق ماضی اور حالیہ بیانات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا جائزہ لیا جائیگا کہ وزیراطلاعات کے بیانات نیب کے معاملات میں مداخلت کی کوشش تو نہیں۔ واضح رہے کہ وزیراطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاتھا کہ علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے، اربوں روپے کھانے والے کو آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو ایک کاروباری آدمی کو کیوں نہیں؟


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟