نیب ریفرنس، نوازشریف کی درخواست ضمانت  سماعت  کیلئے   مقرر

سپریم کورٹ میں نوازشریف کی درخواست ضمانت 19 مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت 19مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے، کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا، بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزایافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے سپریم کورٹ میں اپنی ضمانت کیلیے جلد سماعت کی درخواست کی تھی تاہم عدالت عظمیٰ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ درخواست باری آنے پر سنی جائے گی۔ جب کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟