21 اپریل 2019
تازہ ترین
نیاگرافال سردی کے سبب برف میں تبدیل

نیاگرافال سردی کے سبب برف میں تبدیل

سخت سردی اور ٹھنڈی ہوائوں نے دنیا کی سب سے بڑی آبشار نیاگرا فال کو برف میں تبدیل کر دیا۔ تفریحی مقام پر چھائی کہر میں چھپی نیاگرا فال کے دلکش منظر نے دیکھنے والوں کو مبہوت کر دیا۔ امریکہ اور کینیڈا میں خون جما دینے والی سردی اور یخ بستہ ہوائوں کے سبب دونوں ممالک کے درمیان بہتی نیاگرا فال کا پانی جم کر برف کی شکل اختیار کر گیا ۔ بہتی آبشار کا برف میں تبدیل ہونے کا خوبصورت منظر جس نے دیکھا مبہوت رہ گیا۔ برف میں ڈھکی آبشار اور چاروں طرف پھیلی کہر سے ماحول خاصا خوابناک ہو گیا ، جس سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاح دور دور سے آ رہے ہیں، شدید سردی بھی ان کے راستے میں مزاحم نہیں ہو پا رہی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟