16 نومبر 2018
تازہ ترین
نہار منہ بھنڈی کا پانی پینے کے جادوئی اثرات

بھنڈی کھانے کے بے شمار فائدے ہیں کیونکہ یہ ایک ایسی سبزی ہے جس میں لیس موجود ہوتا ہے، یہ لیس ہڈیوں کو تقویت بخشتا ہے۔ جوڑوں کے درد میں بھنڈی کو بے حد فائدہ مند مانا جاتا ہے، ساتھ ہی ماہرین اور ڈاکٹرز اس کے استعمال کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو بھنڈی کے استعمال کا ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے ذیابیطس کا شکار مریض بہت جلد اپنی صحت میں اچھا خاصا فرق محسوس کریں گے۔ آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ 3 عدد بھنڈیاں لیں، ان کے سر کاٹ کر درمیان سے چیرا لگالیں تاکہ اس کے اندر موجود لیس باہر آسکے۔ ان بھنڈیوں کو ایک کپ پانی میں ساری رات کے لئے بھگو دیں۔ پھر جب صبح اٹھ کر ناشتہ کریں تو ٹھیک ایک گھنٹے بعد بھنڈیوں کو کپ سے نکالیں اور سارا پانی پی لیں۔ ایسے افراد جن کی شوگر 300 رہتی ہے وہ اگر لگاتار تین دن تک یہ پانی پئیں گے تو ان کی شوگر انشااللہ 150 سے بھی نیچے آجائے گی کیونکہ قدرت نے بھنڈی کے پانی میں انسولین کے معجزاتی خواص رکھے ہیں۔ اگر آپ بھی ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں تو یہ گھریلو ٹوٹکا آزمائی اور اپنے پیاروں سے بھی شیئر کریں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟