26 ستمبر 2018
تازہ ترین
نوکیا ایک بار پھر چھا گیا

تو اس کے تمام سیٹس ایک منٹ میں فروخت ہو گئے۔ جی ہاں واقعی 245 ڈالرز کے اس فون کی ابتدائی فروخت  چین میں شروع ہوئی اور تمام ڈیوائسز منٹوں میں فروخت ہو گئیں۔ تاہم یہ اعلان نہیں کیا گیا کہ کتنے سیٹس چین میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے اور مزید ڈیوائسز کب تک صارفین کو دستیاب ہوں گی، تاہم ایسا کبھی آئی فون یا سام سنگ کے فونز کے ساتھ بھی نہیں ہوا کہ ایک منٹ میں سب سیٹس فروخت ہوگئے ہوں۔نوکیا سکس 5.5 انچ فل ایچ ڈی گوریلا گلاس ڈسپلے، اسنیپ ڈراگون 430 پراسیسر، 4 جی بی ریم ، 64 جی بی اسٹوریج، 16 میگا پکسل رئیر اور 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرے جیسے فیچرز سے لیس ہے۔دوسری جانب نوکیا کا ایک اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فون لیک ہو کر سامنے آ گیا ہے جس کا خاص فیچر تصویر کو ہلنے نہ دینا ہے۔ یہ فون نوکیا 8 ہے جو کہ بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران اگلے ماہ 26 فروری کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ یہ نوکیا کا فلیگ شپ فون ہوگا جو کہ واٹر اور ڈسٹ ریزڈنٹ ہو گا اور اس کا پروٹو ٹائپ سی ای ایس میں کوالکوم بوتھ میں رکھا گیا تھا۔ اس فون میں اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر اور چھ جی بی ریم جیسے فیچرز ہو سکتے ہیں۔
اسی طرح 64 سے 128 جی بی اسٹوریج، مائیکرو ایس ڈی کارڈ، 24 میگاپکسل کیمرہ جو کہ الیکٹرونک اور آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کے ساتھ ہو سکتا ہے جب کہ اسی کا ایک نسبتاً سستا ماڈل بھی ہو گا جس میں اسنیپ ڈراگون 821 پراسیسر، چار جی بی ریم اور کم میگا پکسل کا کیمرہ ہو گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟