25 ستمبر 2018
نوکیا ایکس 5سمارٹ فون لانچ

ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے مڈ رینج سمارٹ فون نوکیا ایکس 5 متعارف کرا دیا گیا ۔ سمارٹ فون میں 5.86 ایچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، گلاس پروٹیکشن ، میڈیا ٹیک ہیلیو پی 60 پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ۔ فون کو 3 جی بی اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اور 64 جی بی سٹوریج کے آپشن میں پیش کیا گیا ۔ فون کی پشت پر 13 میگاپگسل اور 5میگا پگسل کا کیمرا دیا گیا ۔ سمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پگسل کا ہے۔ فون کی پشت پر فنگر پرنٹ ریڈر کو بھی شامل کیا گیا ۔ سمارٹ فون کی بیٹری 3060 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کو کالے ، سفید اور نیلے رنگ میں پیش کیا گیا۔ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 148 ڈالر جبکہ 4 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج کے ساتھ قیمت 208 ڈالر ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟