18 ستمبر 2018
تازہ ترین
 نورکی خاور مانیکا   سے شادی کی تردید

نامور پاکستانی اداکارہ نوربخاری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا کے ساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی۔ نورکا کہنا ہے کہ کچھ طاقتور لوگ میرے اور خاور مانیکا کے خلاف ایک پروپیگنڈہ مہم چلارہے ہیں اور ہمیں ایک دوسرے سے منسلک کررہے ہیں، میں حیران ہوں یہ جان کر کہ ہر کسی کو میری شادی میں اتنی دلچسپی کیوں ہے وہ بھی اس شخص سے جو میرے والد کی عمرکا ہے، میں کیسے اس شخص سے شادی کرسکتی ہوں جو میرے والد کے برابر ہے۔ جہاں بھی جاتی ہوں لوگ میرانام خاور کے ساتھ لیتے ہیں، میرے اورخاور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آتا لوگ یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ میں خود سے بڑی عمر کے آدمی کے ساتھ کیوں شادی کروں گی۔ ماضی میں جب بھی میں نے شادی کی میڈیا اور لوگوں کو اس بارے میں بتایااس بات کو کبھی راز رکھنے کی کوشش نہیں کی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟