05 دسمبر 2019
تازہ ترین
نورا فتیحی بالی وڈ کے بعد لالی وڈ میں انٹری کیلئے تیار

نورا فتیحی بالی وڈ کے بعد لالی وڈ میں انٹری کیلئے تیار

کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ نورا فتیحی بالی وڈ کے بعد لالی وڈ میں انٹری دینے کی تیاری کررہی ہیں۔  پاکستان ڈرامہ انڈسٹری اور لالی وڈ سمیت بالی وڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی خوبروہ اداکارہ ماہرہ خان آج کل فلم سپر سٹار کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے مدمقابل اداکار وماڈل بلال اشرف مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے ، جبکہ فلم میں اب ایک آئٹم نمبر بھی شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس کے لئے نورا فتیحی کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ بالی وڈ کی متعدد فلموں میں ڈانس نمبر کرچکی ہیں لیکن جان ابراہم کی فلم ستیا میو جیاتے میں ماضی کے مشہور گیت دلبر دلبر پر ڈانس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا ، جس کے بعد انہوں نے سلمان خان کی بھارت سمیت متعدد فلموں میں آئٹم نمبر کئے جبکہ اب وہ ماہرہ خان کی فلم سپر سٹار میں ڈانس کرتی دکھائی دیں گی۔ معروف ہدایتکارہ مومنہ درید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم سپر سٹار میں محمد احتشام الدین ہدایت کاری کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟