16 نومبر 2018
نوجوان کی بغیر پیرا شوٹ سکائی ڈائیونگ

فضا میں اڑتے ہوئے زمین کی جانب چھلانگ لگانا یقیناً کوئی آسان کام نہیں تاہم  فن لینڈ کے ایک نوجوان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہاٹ ایئر بیلون سے آسمان کی جانب اڑان بھری تو ایک انوکھے کارنامے کو سر انجام دینے کی ٹھان لی۔ اینٹی پینڈی کینن نامی اس نوجوان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ سکائی ڈائیونگ کا ارادہ کیا تھا، تاہم جب چھلانگ لگانے کا وقت آیا تو اس نے اپنا پیرا شوٹ اتار کر زمین کی طرف اچھال دیا اور اپنی شرٹ بھی اتار کر پھینک دی تاکہ اسے کسی قسم کا سہارا نہ ملے اور وہ یہ کرتب بغیر حفاظتی اقدامات کے سرانجام دے۔ نوجوان نے اسی اندازمیں ہاٹ ایئر بیلون سے چھلانگ لگا دی ، جیسے ہی زمین سے فاصلہ کم رہ گیا تو اس نوجوان کے ساتھی نے اپنا پیراشوٹ کھولا اور یہ اس سے لٹک گیا اور اپنا کرتب کامیابی سے سرانجام دیکر زمین تک پہنچ گیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟