نوجوان کرکٹرز کو مواقع دینا ہونگے، انضمام

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ کارکردگی میں تسلسل کیلئے نوجوان کرکٹرز کو مواقع دینا ہونگے، جبکہ وقت کے ساتھ مزید بہتری آتی جائیگی۔ آئی سی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ 1992کے سیمی فائنل اور فائنل میں2 اننگز سے ملنے والا اعتماد پورے کیریئر میں میرے ساتھ رہا، میگا ایونٹ میں کامیابی نے مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کرکٹر ہو کھیل سے جذباتی لگائو کی وجہ سے اس کا کرکٹ سے دور رہنا مشکل بات ہے، میں بھی ریٹائر ہوا تو کچھ عرصے کیلئے اپنے دیگر کاموں میں مصروف ہوگیا، تاہم اس دوران بھی دل چاہتا تھا کہ کرکٹ کی طرف آئوں اور اس کھیل کے ساتھ وابستہ رہوں، افغانستان کیلئے ایک سال کوچنگ کرنے کا موقع ملا، اس کے بعد پی سی بی کے ساتھ بطور سلیکٹر منسلک ہوا، دونوں کام مختلف نوعیت لیکن دلچسپ ہیں، میں اپنی ذمہ داریوں سے لطف اندوز ہوا۔ انہوں  نے کہا کہ کرکٹ میں کوئی بھی کردار ہو سابق کرکٹرز کیلئے اطمینان کا باعث ہوتا ہے، قومی ٹیمیں منتخب کرنے کا تجربہ بھی اچھا رہا، کارکردگی میں تسلسل کیلئے ہمیں کھلاڑیوں کو مواقع دینا ہوں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟