15 نومبر 2018
نوبیا کمپنی کا ویئرایبل سمارٹ فون

نوبیا کمپنی کی جانب سے برلن میں جاری آئی ایف اے کانفرنس کے موقع پر نوبیا الفا وئیرایبل سمارٹ فون کا کانسپٹ پیش کر دیا گیا  ۔ کمپنی اس فون کی پروڈکشن رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں شروع کر دے گی ، البتہ اس بات کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ،کہ اس فون کو فروخت کے لئے کب پیش کیا جائے گا ۔ کانسپٹ کے مطابق اس سمارٹ فون میں کمپنی نے فلیکسیبل ڈسپلے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا اور اس کے ساتھ فون میں لائٹ سٹریپ دیا گیا ، جس کی مدد سے صارفین اسے اپنی مرضی سے سیٹ کر سکتے ہیں۔ کمپنی اس فون میں فور جی کنکٹیویٹی اور سمارٹ کیمرہ بھی دے گی۔ سمارٹ فون سے متعلق دیگر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟