23 ستمبر 2018
تازہ ترین
نواز ،مریم،صفدر کی پے رول رہائی میں 3دن اضافے کا فیصلہ

 پنجاب حکومت نے نوازشریف، مریم اور کیپٹن ر صفدر کی پرول پر رہائی میں مزید تین روز اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو حکومت نے 12 گھنٹے کے لیے پے رول پر رہا کیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے سخت سیکیورٹی میں جاتی امرا منتقل کیا گیا۔ تینوں افراد اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد نور خان ایئر بیس سے خصوصی پرواز کے ذریعے رات ڈھائی بجے لاہور پہنچے۔ شریف خاندان نے تینوں شخصیات کی پے رول پر 5 روز کے لیے رہائی کی درخواست دے رکھی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نوازشریف،مریم اور محمد صفدر کی پے رول پر رہائی میں مزید تین دن اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ نے بتایا کہ کلثوم نواز کی میت پاکستان آنے میں کسی تاخیر پر پے رول میں مزید اضافہ کردیا جائے گا جب کہ پے رول کی بڑھائی جانے والی مدت آج رات 12 بجے سے شروع ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے جاتی امرا کو سب جیل قرار دیئے جانے کی اطلاعات کی بھی تردید کردی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟