16 دسمبر 2018
تازہ ترین
نواز شریف کی تینوں ریفرنسز کیخلاف  کارروائی روکنے کی استدعامسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کے تینوں ریفرنسز کی احتساب عدالت میں کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کر دی، ہائیکورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، نواز شریف نے درخواست کی تھی کہ تینوں ریفرنسز کو یکجا کر دیا جائے، عدالت نے نواز شریف کے خلاف تینوں ریفرنسز پر احتساب عدالت کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے تین ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ کیس کی سماعت  جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویږن بینچ نے کی، سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے وکیل اعظم نذیر تارڑ  نے دلائل دیئے۔ عدالت نے  احتساب عدالت کی کارروائی روکنے کی استدعا  مسترد کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کر دیئے۔ جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ سپریم کورٹ میں آپ نے کیا  درخواست دائر کر رکھی ہے؟ وکیل نواز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دائر درخواست  اس سے مختلف ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کورٹ ھمیں احتساب عدالت کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے تینوں ریفرنسز پر احتساب عدالت کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟