19 جنوری 2019
تازہ ترین
نواز شریف ایک دو ماہ میں بری ہوسکتے ہیں، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ ناقابل ضمانت نہیں، ان کے باہر آنے کے بعد ملاقات ہوگی۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نیب دوسروں کو بلا رہا ہے تو عمران خان کو بلانے پر جانا چاہیے، نیب کے بلانے پر ان کا جانا بے عزتی نہیں ہے۔ منی بجٹ کے حوالے انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، حکومت منی بجٹ کے ذریعے ٹیکسوں کا نیا بوجھ ڈالے گی، رواں سال یہ تیسرا بجٹ ہوگا، حکومت پارلیمنٹ کے ذریعے عوام پر بوجھ ڈالنا چاہتی ہے۔ حکومت سپریم کورٹ کا حکم ماننے کو بھی تیار نہیں ہے۔ ایک سوال کے جو اب میں انہوں نے کہا کہ امید ہے نواز شریف ایک دو ماہ میں باہر آ جائیں گے۔ آصف زرداری، نوازشریف سے جیل میں ملاقات نہیں کرینگے، نواز شریف جیل سے باہر آئیں گے تو ملاقات ہوگی۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟