21 اگست 2019
تازہ ترین
نواز شریف اور زرداری کو این آر او نہیں ملے گا، شیخ رشید

نواز شریف اور زرداری کو این آر او نہیں ملے گا، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو این آر او نہیں ملے گا، میں پی اے سی کا رکن بن چکا ہوں، علیم خان کی گرفتاری پر حکومت نے احتجاج نہیں کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے بلایا وہ ملک سے باہر ہیں، وزیراعظم کو کہا شہباز شریف چیئرمین پی اے سی منظور نہیں، ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ  بلاول بھٹو سے صلح ہوگئی ہے، ان کی ساری بیماریاں فراری کی بیماریاں ہیں، ان کواتفاق فائونڈری کے ہسپتال میں رکھا جائے تو ٹھیک ہو جائیں گے، قطری سے پتھری تک کی سیاست دفن ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے ریلوے میں تباہی اور بربادی کی، 12 فروری کو وزیراعظم تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، 30 مارچ کو پہلی وی آئی پی ٹرین لاہور سے کراچی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نارووال سٹیشن پر 5 ارب لگا دیئے گئے، کراچی اور لاہور سٹیشن پر 2 روپے بھی نہیں لگے، کرتار پور سے ننکانہ تک ٹرین چلانا چاہتے تھے، وفاقی کابینہ نے ٹرین چلانے کی اجازت نہیں دی، ٹکٹ کے بغیر سفر کرنیوالوں میں 70 فیصد کمی آئی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟