25 جون 2019
تازہ ترین
نوازشریف کی صحت کے مسائل بڑھے تو ذمہ دار عمران نیازی ہوںگے ،شہباز شریف

نوازشریف کی صحت کے مسائل بڑھے تو ذمہ دار عمران نیازی ہوںگے ،شہباز شریف

مسلم لیگ  ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ محمد نواز شریف کی صحت کے مسائل بڑھے تو اس کے ذمہ دار عمران نیازی اور پنجاب حکومت ہوں گے اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کی خرابی کی اطلاع پوری قوم کے لیے فکر مندی کا باعث ہے، 3 بار پاکستان کے وزیراعظم اور ملک کی بے مثال خدمت کرنے والے ایک دیانت دار اور محب وطن شخص کے ساتھ یہ ناروا سلوک سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے ذاتی معالجین کو بلا تاخیر جیل میں رسائی دے کر قانونی تقاضے پورے کیے جائیں، خدا نخواستہ قائد محمد نواز شریف کی صحت کے مسائل بڑھے تو اس کے ذمہ دار عمران نیازی اور پنجاب حکومت ہوگی۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟