21 اپریل 2019
تازہ ترین
نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

 وزارت داخلہ نے نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی استدعا مسترد کردی۔ ذرائع  کے مطابق وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر  کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی۔ تینوں شخصیات کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے گزشتہ سال اکتوبر میں الگ الگ درخواستیں وزارت داخلہ میں جمع کرائی گئی تھیں۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ ایگزٹ فرام پاکستان رولز2010کے رول 2 میں بیان کردہ وجوہات ہم پر لاگو نہیں ہوتیں، کسی معاشی جرم، دہشتگردی یا اس کی سازش جیسے جرم میں ملوث نہیں ہیں لہٰذا نام ای سی ایل سے نکالے جائیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟