25 ستمبر 2018
تازہ ترین
نوازشریف نے واجد ضیا کے بیان میں تبدیلی کو چیلنج کر دیا

 سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں نیب کے گواہ اور پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کے بیان میں تبدیلی کو چیلنج کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیائ کے بیان میں مبینہ تبدیلی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، درخواست میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ 30 اگست کو احتساب عدالت میں کیس کی سماعت میں جرح کے دوران واجد ضیائ نے بیان تبدیل کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ  30 اگست کو ریکارڈ کیے گئے واجد ضیائ کے بیان کو ختم کر دیا جائے اور ان پر دوبارہ جرح کا حق دیا جائے۔ درخواست میں جج احتساب عدالت  ارشد ملک کو فریق بنایا گیا ہے۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟