21 نومبر 2018
تازہ ترین
نوازشریف اور مریم شاید حالات ٹھنڈے کررہے ہیں،آصف زرداری

 پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم شاید حالات ٹھنڈے کررہے ہیں۔ خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ہماری حکومت نے کام کیا ہے، لوگوں کی زمینوں کے پیسے دیئے ہیں، بھاشا ڈیم کی فزیبلٹی بنائی۔ انہوں نے وزیراعظم کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ یوٹرنرز ہوتے ہیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ جب گیس اور پیٹرول پر قیمت بڑھائیں گے تو ہر چیز کی قیمت ڈبل ہوگئی ہے۔ آصف زرداری نے اپنے ساتھ بیٹھے پی پی رہنما کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ منظور وسان کا خواب کہتا ہے یہ حکومت اپنا وقت پورا نہیں کرےگی۔ نیب کی کارروائیوں سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں کوئی بیوروکریٹ کام کرنے کے لیے تیار نہیں۔ این آر او سے متعلق سوال پر سابق صدر نے کہا کہ کچھ روز پہلے مولوی صاحبان نے جو زبان استعمال کی وہ سب نیٹ پر موجود ہے لیکن حکومت نے ان کے ساتھ این آر او کرلیا اور جو غریب لوگ ٹی وی پر نظر آئیں گے انہیں پکڑیں گے، جنہوں نے الزام لگائے ان کے ساتھ این آر او کرلیا، بیرون امداد کی ضرورت نہیں سمجھتا، اپنی مارکیٹیں مضبوط کریں۔ سابق صدر نے میڈیا ہائوسز سے ورکرز کو نکالے جانے کی بھی مذمت کی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟