22 ستمبر 2018
نوازالدین صدیقی کی فلم منٹو کا ٹریلر ریلیز

بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کی فلم منٹو کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی فلم منٹو کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ، جس میں منٹو کی زندگی اور ان کی لکھی جانے والی تحریروں سے انہیں پیش آنے والی مشکلات کو نہایت خوبصورتی سے دکھایا گیا ۔ ٹریلر میں نوازالدین صدیقی نے منٹو کے کردار سے انصاف کیا اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ فلم  منٹو میں نواز الدین صدیقی کی پرفارمنس ان کی اب تک کی بہترین پرفارمنس ہوگی۔ فلم میں اداکارانوازالدین صدیقی مرکزی کردار اداکر رہے ہیں ،جبکہ  دیگر کاسٹ میں رشی کپور، راسیکا دگل، راج شری دیش پانڈے شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری اداکارہ وہدایت کارہ نندیتا داس نے دی  اور فلم کی کہانی بھی انہوں نے ہی تحریر کی ، فلم 21 ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟