نندی پور پراجیکٹ،بابر اعوان احتساب عدالت طلب

احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر پر تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان کو 18 ستمبر کو طلب کر لیا۔ احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں نیب کی جانب سے ریفرنس دائر کرنے پر بابر اعوان اور دیگر ملزمان کی طلبی کے سمن جاری کیے ہیں۔ نندی پور ریفرنس میں مجموعی طور پر 7 ملزمان کو طلب کیا گیا ہے جن میں سابق سیکریٹری قانون مسعود چشتی اور ریاض کیانی بھی شامل ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟