22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
نفرت انگیز مواد پھیلانے پر گیب ایپ  ختم

نفرت انگیز مواد پھیلانے پر گیب ایپ  ختم

نفرت انگیز مواد پھیلانے پر گوگل نے گیب ایپ کو ختم کر دیا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق آلٹ رائٹ تنظیم کی جانب سے سوشل نیٹ ورک گیب کو نفرت انگیز مواد پھیلانے کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا جس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گوگل نے پلے اسٹور سے ایپ کو ختم کر دیا ہے۔گوگل کا کہنا ہے کہ گیب کو پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کے باعث ختم کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پچھلے سال لانچ ہونے والی گیب ایپ کے زیادہ تر یوزر وہ تھے جنہیںٹویٹر اور فیس بک نے نفرت انگیز مواد پھیلانے کی وجہ سے بلاک کر دیا تھا۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟