25 ستمبر 2018
تازہ ترین
نسوار نہیں لونگ اور سونف استعمال کی، آفریدی

سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں سے وائرل ہونے والی مبینہ نسوار ڈالنے کی ویڈیو پر وضاحت دے دی۔ یوم شہدا و دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ہوئی تھی جہاں وزیراعظم، آرمی چیف اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت کئی شخصیات نے شرکت کی تھی۔ تقریب کے دوران شاہد آفریدی کو کیمرے کی آنکھ نے مبینہ طور پر نسوار ڈالتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا جس کے بعد سے وہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور اس پر طرح طرح کے لطیفے بنائے گئے تھے۔ لیکن اب خود بوم بوم آفریدی نے اس معاملے کی وضاحت دے دی ہے۔ شاہد آفریدی سے تقریب میں شرکت کے بعد صحافی نے اس حوالے سے سوال کیا  تو انہوں نے بتایا کہ وہ نسوار نہیں تھی بلکہ لونگ اور سونف  خوشبو کے لئے استعمال کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو لونگ اور سونف کا مزہ لینا ہے تو میرے پاس یہ موجود ہے، جبکہ اس دوران شاہد آفریدی نے سوال کرنے والے صحافی کو بھی وہی لونگ اور سونف کی خوشبو والا سفوف سونگھا کر بھی تصدیق کرائی۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟