26 اپریل 2019
تازہ ترین
نزلہ زکام سے محفوظ رکھنے والا مشروب

نزلہ زکام سے محفوظ رکھنے والا مشروب

انناس ،ہلدی، ادرک اور لیموں میں کئی مشترکہ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ تمام قدرتی اجزا اینٹی انفیکشن خصوصیات کے ساتھ ٹیومرکش بھی سمجھے جاتے ہیں۔ ان سب کو ملا کر تیار کردہ مشروب بلا شبہ سرطان کی روک تھام اور سردی کے نزلہ زکام کا بہترین جادوئی اکسیر سے کم نہیں۔ جسم میں خون کی گردش کو بہتر بنانے اور جسمانی چستی بڑھانے میں بھی مدد گار ہے۔ لیموں میں سٹرک ایسڈز موجود ہوتا ہے جو پتھری کو توڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ انناس کی بدولت کھانسی کے مصنوعی شربت سے زیادہ فعال ہوتا ہے۔ ہلدی میں دیگر اجزا کے ساتھ کرکمین نامی ایک اینٹی کینسر طاقت ور مرکب پایا جاتا ہے۔ ادرک دو قسم کے کینسر کی روک تھام میں مدد دیتا ہے۔ اسے ناریل کے تیل اور سیاہ مرچ کے ساتھ ملا کر ایک جادوئی مشروب بنایا جاسکتا ہے۔ تازہ اناناس کے دو کپ، سیاہ مرچ آدھا چمچ، ہلدی ،ادرک اور ایک عدد لیموں اور ایک چھوٹا چمچ ناریل کا تیل لیں۔ اب سب کو ملا کر ایک مشروب بنائیں، کینسر اور سردی کے نزلہ زکام سے محفوظ رہیں ۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟