نرگس اور میگھا کی فیاض الحسن کے بیان پر تنقید

نرگس اور میگھا کی فیاض الحسن کے بیان پر تنقید

 نرگس اور میگھا نے صوبائی وزیراطلاعات وثقافت فیاض الحسن کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کی جانب سے  مختلف پروگراموں میں نامناسب زبان استعمال کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ سیاستدانوں سمیت اداکاراؤں کے حوالے سے بھی نامناسب زبان استعمال کررہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں فیاض الحسن چوہان نے اداکارہ نرگس اور میگھا کو بھی نشانے پر رکھا، ان کا کہنا تھا کہ میں نرگس کو حاجن بناتا اور میگھا سے 300 روزے رکھواتا۔ا داکارہ میگھا کی جانب سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ  نئے منسٹر صاحب کو الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے، میرا نام سوچے سمجھے بغیر لینے والے منسٹر پہلے خود کو دیکھیں، میں شوبز چھوڑ چکی ہوں، اور واحد اسٹیج اداکارہ ہوں جس پر آج تک بین نہیں لگا


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟