10 جولائی 2020
تازہ ترین
ندایاسر نے بیٹی کو شوبز میں آنے سے منع کر دیا

ندایاسر نے بیٹی کو شوبز میں آنے سے منع کر دیا

 اداکارہ ندا یاسر نے اپنی بیٹی کو شوبز میں آنے سے منع کر دیا ۔ ندا چاہتی ہیں کہ انکی بیٹی صلہ پہلے تعلیم مکمل کرے اور بعد ازاں اپنی مرضی سے جس پیشے کا چاہے انتخاب کرے۔ ذرائع کے مطابق ندا یاسر اور یاسر نواز کی بیٹی صلہ یاسر کو دوران تعلیم ہی اداکاری اور ماڈلنگ کی پیشکش موصول ہو رہی ہیں لیکن والدین کی خواہش ہے کہ ان کی بیٹی پہلے تعلیم مکمل کرے اور اس کے بعد اپنی مرضی سے پیشے کا انتخاب کرے۔ بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں ندا یاسر سے ایک پروڈیوسر نے صلہ کو اپنے ڈرامے میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ، لیکن انہوں نے واضح انکار کر دیا اور کہا کہ اس کی توجہ تعلیم پر مرکوز ہے، اس لئے اسے کام کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟