08 اپریل 2020
تازہ ترین
نجی کمپنی سے40 جعلی سٹنٹ برآمد، دفتر سیل، تحقیقاتی کمیٹی قائم  

نجی کمپنی سے40 جعلی سٹنٹ برآمد، دفتر سیل، تحقیقاتی کمیٹی قائم  

 دل میں غیر معیاری اسٹنٹ استعمال کرنے کا معاملہ ،  ڈر گ ریگولیٹری اتھارٹی ٟڈریپٞ کے چھاپے ، لاہور میں ملٹی نیشنل کمپنی سے 40غیر رجسٹرڈ اسٹنٹ برآمد  کرکے، دفتر سیل کر دیا گیا، دل کی انجیو پلا سٹی میں غیر معیاری اسٹنٹ استعمال کرنے کا دھندہ ، انسانی جانوں سے کھیلنے والے مافیا کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی ۔ لاہور میں بین الاقوامی کمپنی کا دفتر سیل ، 40غیر رجسٹرڈ اسٹنٹ برآمد  کرلئے گئے۔ ناقص سٹنٹ کے استعمال کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ہنگامی اجلاس میں قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی میں ڈائریکٹر کوالٹی ، ڈائریکٹر میڈیکل ڈیوائسز اور ڈپٹی ڈی جی شامل ہیں ۔ غیرقانونی سٹنٹ کا گھنائونا دھندہ کرنے والوں کے خلاف ڈریپ ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ  سٹنٹ کی فروخت اور استعمال جرم ہے ۔ ڈاکٹر صرف ڈریپ کے رجسٹرڈ کردہ سٹنٹ استعمال کرنے کے پابند ہیں۔ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟