25 ستمبر 2018
تازہ ترین
نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 4.25فیصد اضافہ

رواں مالی سال 2017-18  کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 4.25 فیصد کا اضافہ ہوا اور جاری مالی سال میں یکم جولائی 2017سے 8 جون 2018 کے دوران نجی شعبہ کو مجموعی طور پر 563.9 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں روایتی کمرشل بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو 378 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم 320.5 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں اسلامک بینکوں کی جانب سے قرضوں کی فراہمی میں 45 فیصد کی کمی سے قرضوں کی فراہمی کا حجم 72.65 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 132.307 ارب روپے کے قرضے نجی شعبہ کو جاری کئے گئے۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟