نجم سیٹھی  کی تعیناتی لاہور ہائی کورٹ میں  چیلنج

 چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کیبطور بورڈ آف گورنر تعیناتی کو  چیلنج کر د یا گیا ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کو بطور بورڈ آف گورنرز توسیع غیرقانونی طور پر دی گئی۔نجم سیٹھی کو پی سی بی آئین کیخلاف چیئرمین تعینات کیا گیا۔ پی سی بی کے سابق پیٹرن چیف نواز شریف نے 9 جولائی کو 6 اگست سے بورڈ ممبرز کی نامزدگی کی، 6 اگست سے پہلے سابق چیئرمین شہریار خان کی مدت بھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔ نواز شریف جولائی میں بطور وزیر اعظم نااہل ہوگئے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ نااہلی کے بعد نواز شریف کے مستقبل کیلئے جاری احکامات غیر موثر ہو گئے، نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کا 6 اگست کا بطور بورڈ آف گورنر نوٹیفکیشن بھی غیر موثر ہو گیا لہذا چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔