20 ستمبر 2018
تازہ ترین
 نجم سیٹھی کا 18اگست کو استعفیٰ دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عمران خان کے حلف اٹھاتے ہی عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 18اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے، اسی وقت وہ بطور چیئرمین پی سی بی استعفیٰ دیدیں گے اور اپنے استعفے کے ساتھ کرکٹ کی بہتری کیلئے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان انکی کارکردگی سے مطمئن ہو کر دوبارہ چیئرمین شپ برقرار رکھنے کی پیش کش کریں گے تو وہ اسے قبول کر لیں گے ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟